پرانا شہرحیدرآباد کے علاقہ چادرگھاٹ میں بعض افراد نے ایک روڈی شیٹرکا قتل کردیا۔پرانا شہر کے رین بازار کے رہنے والے نجف آغاپر جمعہ کی شب بعض نامعلوم افراد نے چادرگھاٹ روڈ پر چاقو سے حملہ کردیا۔
سڑک سے گذرنے والوں نے پولیس کو اس بات کی اطلاع دی جس پر پولیس وہاں پہنچی تاہم تب تک حملہ آورفرارہوگئے تھے۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ اسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔
واضح رہےکہ حیدرآباد میں لا اینڈ آرڈ کی صورتحال بگڑ گئی ہے۔ شہر میں کچھ دنوں سے ہر دن قتل کے واقعات منظر عام پر آر ہے ہیں۔ پولیس راتوں کو گشت کر رہی ہے۔ اور تجارتی اداروں کو جلد بند کر دیا جا رہا ہے پھر بھی قتل کے واقعات کم نہیں ہو رہے ہیں۔