میر چوک پولیس نے دکان سے چوری کرنے کے الزام میں ایک چور کو گرفتار کر لیا اور چور کے قبضہ سے 14 لاکھ 50 ہزار روپئے برآمد کرلیا۔
نورخان بازار میں واقعہ دکان کےمالک محمد احمد حسین نے 7 جنوری کو پولیس میں شکایت درج کرائی کہ 6 جنوری کی رات ان کی دکان سے 14 لاکھ 50 ہزار روپئے چوری ہوگئے۔ میر چوک پولیس نے معاملہ درج کرلیا۔
پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دکان کے ملازم پُن پُن دولے ضلع ظہیر آباد کے چراغ پلی سے گرفتار کرلیا اور مسروقہ رقم برآمد کر لیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے پنٹ ہاؤس سے گراونڈ فلور پر آیا۔ آئرن راڈ سے گِرل کا قفل توڑ کر راڈ کی مدد سے شٹر کھولا۔ آفس میں داخل ہوا۔ پھر مین کاونٹرٹیبل توڑ کر رقم چوری کرکے فرار ہو گیا۔
ملزم دولے گزشتہ چھ مہینے سے دکان پر کام کر رہا تھا اور دکان کے اُپر بنائے گئے پینٹ ہاوس میں مقیم تھا۔ جلد پیسہ کمانے اور عیش کی زندگی گزارنے کے لئے چوری کا منصوبہ بنایا۔