انڈیا نےجیسے ہی برسوں کے انتظار کے بعد ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اپنے نام کیا تو ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما اور ’کنگ‘ وراٹ کوہلی نے اس فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ ان کے چاہنے والوں کے نزدیک دونوں کا اپنے عروج پر الوداع کہنا ایک بہترین موقع تھا۔

روہت شرما نے 2007 کے ورلڈ کپ میں ٹی 20 ورلڈ کپ میں ڈیبیو کیا اور 2024 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہی اپنا آخری میچ کھیلا اور ٹرافی کے ساتھ باعزت اور فخریہ الوداع کیا۔ روہت شرما 2007 سے 2024 تک ہونے والے تمام T20 ورلڈ کپ میں حصہ لے چکے ہیں۔

روہت شرما نے 159 ٹی 20 میچ کھیلے ہیں۔ اور 151 اننگز میں 4231 رنز بنائے ہیں۔ انہوں نے ٹی 20 میں 32.05 کی اوسط اور 140.89 کے اسٹرائیک ریٹ سے 5 سنچریاں اور 32 نصف سنچریاں اسکور کئے ہیں اس کے علاوہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں روہت کا بہترین اسکور 121 ناٹ آؤٹ ہے جو اس سال جنوری میں افغانستان کے خلاف ٹی 20 سیریز میں آیا تھا۔

وراٹ کوہلی نے اپنے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز سال 2010 میں زمبابوے کے خلاف ہرارے میں کھیلے گئے میچ سے کیا۔ انھوں نے 125 میچز میں 48 کے اوسط سے 4188 رنز سکور کیے ہیں۔ انھوں نے 38 نصف سنچری اور ایک سنچری سکور کی ہے۔

روہت شرما اور کوہلی نہ صرف انڈیا کے لیے ٹی 20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں بلکہ وہ ٹیسٹ اور ون ڈے میں بھی نمایاں رہے ہیں۔اب ان کے مداح انھیں صرف ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل میں ہی دیکھ سکیں۔کوہلی کو ہر میچ میں ’100 فیصد‘ دینے پر یاد رکھا جائے گا وہیں روہت شرما کو ان کے ‘ہٹ مین’ کے خطاب کے لیے یاد رکھا جائےگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *