حیدرآباد کے گاندھی ہاسپٹل میں گزشتہ دو دن سے کشیدگی دیکھی جا رہی ہے جہاں عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبہ کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے قائدین بشمول موتی لال نائک بے روزگار نوجوانوں کے مسائل پر غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال کررہے ہیں اپوزیشن قائدین بھوک ہڑتال کرنے والے طلبہ سے ملاقات کرنے ہاسپٹل پہنچ رہے ہیں جس کے باعث ہاسپٹل میں کشیدگی دیکھی جا رہی ہے۔

پیر کو بی آر ایس کے رکن اسمبلی پلا راجیشور ریڈی، بی آر ایس لیڈر اینوگولا راکیش ریڈی کے ساتھ طلبہ تحریک کے کئی قائدین موتی لال نائک سے ملنے گاندھی ہاسپٹل پہنچے تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔اور انہیں حراست میں لے لیا۔

راجیشور ریڈی اور اینوگولا راکیش ریڈی کو پولیس نے گاڑی میں لے جا کر بولارام پولیس اسٹیشن منتقل کردیا ۔ پالا راجیشور ریڈی گاندھی ہاسپٹل میں پولیس کے رویے پر شدید برہمی ظاہر کی ۔ اور حکومت پر الزام لگایا کہ وہ بے روزگار نوجوانوں کو دھوکہ دے رہی ہے۔

بی آر ایس لیڈر ہریش راؤ اتوار کو عثمانیہ اسٹوڈنٹ لیڈر موتی لال نائک سے ملاقات کرنے کئی قائدین کے ساتھ گاندھی ہاسپٹل گئے تھے انہوں نے موتی لال نائک کی عیادت کی اور ڈاکٹروں سے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ ریاست کے تمام طلباء، بے روزگار جے اے سی، یوتھ لیڈر اور او یو پروفیسرز بے روزگاروں کی تحریک کی حمایت کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *