آندھراپردیش کے وزیراعلی این چندرابابونائیڈونے انتخابی وعدے کو ایک غریب شخص کے مکان پہنچ کر پورا کیا۔ وزیراعلیٰ نے حکومت کی جانب سے دی جانے والی ماہانہ وظیفہ کی رقم غریب شخص کےحوالے کی۔اپنے مکان میں چندرابابونائیڈوکو دیکھ کر یہ شخص حیرت زدہ ہوگیا۔

وزیراعلی نے نہ صرف اس شخص کے ارکان خاندان کو انتخابی وعدہ کے مطابق اضافی شدہ ماہانہ این ٹی آربھروسہ وظیفہ کی رقم حوالے کی بلکہ اس کے ارکان خاندان کے ساتھ بیٹھ کر اس کے مسائل سے واقفیت حاصل کی۔وزیراعلی نے ضلع گنٹور کی ایس ٹی کالونی میں استفادہ کنندہ کے مکان میں یہ رقم حوالے کی۔اس شخص کے ساتھ رقم کی حوالگی کے موقع پر چندرابابو کی تصاویر سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *