تلنگانہ کے محبوب آباد میں کیڑے ماردواپی کرخودکشی کی کوشش کرنے والے سب انسپکٹر کاپتہ چل گیا۔یہ سب انسپکٹرجس کی شناخت سرینواس کے طورپر کی گئی ہے،بھدرادری کوتہ گوڑم کے اشواراو پیٹ سے لاپتہ ہوگیا تھا۔
سب انسپکٹر اشواراوپیٹ پولیس اسٹیشن میں سب انسپکٹر کے طورپر خدمات انجام دیتا تھا۔زرعی مارکٹ کے حدود میں کل اس نے یہ انتہائی اقدام کرنے کی کوشش کی تھی اور108ایمبولنس کو اطلاع دی تھی جس کے بعد اس کو طبی عملہ نے ضلع اسپتال منتقل کردیاجہاں اس کی حالت کے تشویشناک ہونے پر بہتر علاج کے لئے بہتر علاج کیلئے اس کو ضلع ورنگل منتقل کیاگیا۔
وہ اتوار کی صبح گھر سے روانہ ہوا تھا۔اس کے گھر نہ پہنچنے پر اس کے ارکان خاندان نے پولیس کو اس بات کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس اور اس کے ارکان خاندان نے اس کی تلاش شروع کی تھی۔اس انتہائی اقدام کی کوشش کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔