CM Yogi Adityanath on Hathras stampede : ہاتھرس میں ستسنگ پروگرام کے دوران ہوئی بھگدڑ میں اب تک 100 سے زیادہ لوگوں کی اموات کی اطلاع ہے۔ ذرائع بتا رہے ہیں کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اس بڑے حادثے کو لے کر کافی ناراض ہیں اور اس واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف بڑی کارروائی کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
ہاتھرس: ہاتھرس میں ستسنگ پروگرام کے دوران ہوئی بھگدڑ میں اب تک 100 سے زیادہ لوگوں کی اموات کی اطلاع ہے۔ ذرائع بتا رہے ہیں کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اس بڑے حادثے کو لے کر کافی ناراض ہیں اور اس واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف بڑی کارروائی کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ پروگرام کے منتظمین کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی اور حکومت بڑی کارروائی کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔
وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ ہاتھرس حادثے کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔ اے ڈی جی آگرہ اور کمشنر علی گڑھ کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے اور حادثے کی وجوہات کی جانچ کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ وزیراعلی یوگی نے ان عہدیداروں کو اگلے 24 گھنٹوں میں جانچ کرکے رپورٹ دینے کیلئے کہا ہے۔
اس حادثے کے نوٹس میں آنے کے بعد سے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ الرٹ موڈ پر ہیں۔ افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے حکام کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے اور راحت اور بچاؤ کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت دی ہے۔
وزیراعلی یوگی نے حادثے میں مرنے والوں کے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ کے حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال لے جائیں اور انہیں مناسب علاج فراہم کیا جائے اور موقع پر امدادی کاموں میں تیزی لائی جائے۔ انہوں نے اے ڈی جی آگرہ اور کمشنر علی گڑھ کی قیادت میں واقعہ کی وجوہات کی جانچ کرنے کی ہدایات دی ہیں۔